ڈولی بان
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کہار جو ڈولی کندھے پر رکھ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتا ہے۔ "ڈولیاں بھی موجود ہیں ڈولی بان بھی حاضر ہیں۔" ( ١٩٠٨ء، مخزن، اپریل، ٢٨ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'ڈولی' کے ساتھ 'بان' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'ڈولی بان' اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کہار جو ڈولی کندھے پر رکھ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتا ہے۔ "ڈولیاں بھی موجود ہیں ڈولی بان بھی حاضر ہیں۔" ( ١٩٠٨ء، مخزن، اپریل، ٢٨ )
جنس: مذکر